Home / Entertainment / نامور اداکارہ کلثوم سلطان انتقال کر گئیں، شوبز حلقوں کا اظہار افسوس
نامور اداکارہ کلثوم سلطان انتقال کر گئیں، شوبز حلقوں کا اظہار افسوس

نامور اداکارہ کلثوم سلطان انتقال کر گئیں، شوبز حلقوں کا اظہار افسوس

ٹی و ی کی نامور اداکارہ کلثوم سلطان 68 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انجیو پلاسٹی کرانے کے دوران مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئیں ۔
مرحومہ نے بے شمار اردو ، سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ کئی ایک فلموں میں بھی کام کیا ۔ ان کی تدفین صاحبزادے جمشید بیگ مرزا کے امریکا سے آنے کے بعد آج کراچی میں کی جائے گی۔
اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو حیدرآباد سے بطور اناؤنسر کیا، جس کے بعد ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔ کلثوم سلطان نے متعدد اردو اور سندھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے مشہور ڈراموں میں ہوائیں ، اندھیر نگری اور رنگ حنا شامل ہیں۔ اداکارہ کلثوم سلطان زیادہ تر والدہ، نانی یا دادی کا معاون کردار نبھایا کرتی تھیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top