Home / Entertainment / میشا شفیع کے الزامات پر علی ظفر کا ردعمل
میشا شفیع کے الزامات پر علی ظفر کا ردعمل

میشا شفیع کے الزامات پر علی ظفر کا ردعمل

گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام، علی ظفر کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
میشا شفیع کے الزام پر علی ظفر کا مؤقف سامنے آگیا، گلوکارہ کے الزامات پر علی ظفر نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے میشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام
علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں لکھا کہ میں عالمی سطح پر جنسی ہراسگی کے خلاف اٹھنے والی تحریک “می ٹو” کا حامی ہوں، ایک جوان لڑکی اور لڑکے کا باپ ہوں۔ ایک بیوی کا شوہر اور ایک ماں کا بیٹا ہوں۔ اس لیے خاموشی اختیار کرنا بہتر نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں میشا کے تمام تر الزامات مسترد کرتا ہوں میں گلوکارہ کو عدالت میں لے کر جاؤ گا اور اس مسئلے کو پیشہ ورانہ طور پر حل کروں گا کیونکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ سچ کی فتح ہوتی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top