Home / International / سابق ڈائریکٹر سی آئی اے کی کتاب کی فروخت شروع
سابق ڈائریکٹر سی آئی اے کی کتاب کی فروخت شروع

سابق ڈائریکٹر سی آئی اے کی کتاب کی فروخت شروع

جیمز کومے کا کتاب میں کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ طبی اور اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں
واشنگٹن۔ امریکی ادارے سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومے کی کتاب ہائر لائلٹی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک بُک شاپ نے رات بارہ بجے کتاب کی فروخت شروع کی۔ کومے کو گزشتہ سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔
انہوں نے خود نوشت کتاب ہائر لائلٹی میں صدر پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے وہ طبی طور پر اور اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ کومے کا کہنا ہے صدر کو قابل احترام ہونا چاہیے اور ان اقدار کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کی شناخت ہیں، اس میں سب سے اہم سچائی ہے اور یہ صدر اس پر پورا نہیں اترتا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top