Home / Latest News / لاہور سمیت پنجاب میں رم جھم سے خوشگوار ہوگیا
لاہور سمیت پنجاب میں رم جھم سے خوشگوار ہوگیا

لاہور سمیت پنجاب میں رم جھم سے خوشگوار ہوگیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، لاہور کا موسم سہانا ہو گیا۔ اسلام آباد کو بادلوں نے گھیر رکھا ہے، بلوچستان میں بھی بوندا باندی سے موسم تبدیل، کراچی میں گرمی برقرار رہے گی۔
شہر اقتدار کا موسم پھر بے مثال ہوگیا، بادلوں نے دارالحکومت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پنجاب میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، مری، قصور، فیصل آباد، جہلم، سرگودھا سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بوندا باندی سے موسم حسین ہو گیا۔
آزاد کشمیر میں بھی بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں جن کو کھولنے کیلئے مقامی انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے بعد موسم تبدیل ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ جمعے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا تاہم کراچی والوں کیلئے اچھی خبر نہیں، وہاں گرمی کی شدت رواں ہفتے بھی برقرار رہے گی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top