Home / International / ایک ہی دن میں 17 نوجوان شہید
ایک ہی دن میں 17 نوجوان شہید

ایک ہی دن میں 17 نوجوان شہید

بھارت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا دیا۔ شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے گھروں میں گھس کر 17 کشمیریوں کو شہید کر دیا، سلسلہ یہاں تک نہیں رکا بلکہ شہادتوں کے بعد کشمیری احتجاج کرنے نکلے تو ان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ جدید اسلحہ کے مقابلے میں کشمیریوں کی پتھروں سے مزاحمت کے دوران تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی پرچم میں لپٹے شہدا کی نمازہ جنازہ میں آزادی کے نعرے گونجتے رہے۔
حریت رہنما یاسین ملک نے شہدا کے جنازے میں شرکت کی۔ آسیہ اندارابی نے اپنے پیغام میں پاکستانی بھائیوں سے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ ریاستی جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے وادی بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سورس معطل کر دی گئی۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی میں مشترکہ مذمتی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب قابض بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم اور 17 نوجوانون کی شہادت کے خلاف آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ دو روزہ ہڑتال کی کال جوائنٹ ریسسٹینس لیڈرشپ نے کل دی تھی۔ کال پر عمل کرتے ہوئے وادی بھر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ بھارتی حکومت کے حکم پر تعلیمی ادارے پہلے ہی بند ہیں۔
آج ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے روکنے کے لئے بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی، یٰسین ملک اور اشرف صحرائی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ میر واعظ عمر فاروق کو سری نگر کے علاقے نگین میں ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top