Home / International / عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق
عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق

عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد اور متعدد زخمی ہو گئے، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
میڈیا کے مطابق مخدوش عمارت میں ہوٹل اور ہوسٹل قائم تھا۔ رات گئے عمارت گر گئی اور متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ادارے اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اب تک ملبے سے دس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ شو راج سنگھ چوہان نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top