Home / Latest News / جرمنی کو شکست دے دی
جرمنی کو شکست دے دی

جرمنی کو شکست دے دی

فٹبال ورلڈکپ کی عالمی جنگ سے پہلے دوستانہ مقابلوں میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست ہو گئی، میزبان روس کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ سپر سٹار لیونل میسی کی کمی ٹیم ارجنٹائن کو چھ ایک کی ہار کے بعد محسوس ہوئی۔ برلن میں دوستانہ میچ میں عالمی چیمپئن جرمنی اور برازیل کا مقابلہ ہوا، سینتیسویں منٹ جیسس نے گول سکور کر کے دفاعی چیمپئن کا غرور خاک کیا۔
اسی ایک صفر کے سکور پر پہلے اور پھر دوسرے ہاف کا اختتام ہوا۔ جرمن ٹیم کو صرف ایک شکست نہیں ہوئی بلکہ لگاتار 23 میچوں کی جیت کو بھی بریک لگ گئی۔ سینٹ پیٹرز برگ میں ورلڈکپ میزبان روس کا فرانس سے میچ پڑا۔ فرنچ کھلاڑی بیپی نے تیس گز کی دوری سے خوبصورت گول سکور کرکے دھاک بٹھائی۔ پال پوگبا اور پھر بیپی کے گول نے فرانس کو تین ایک کی فتح دلائی۔ فٹبال ورلڈکپ کی عالمی جنگ سے پہلے دوستانہ مقابلوں میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست ہو گئی، میزبان روس کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ سپر سٹار لیونل میسی کی کمی ٹیم ارجنٹائن کو چھ ایک کی ہار کے بعد محسوس ہوئی۔ برلن میں دوستانہ میچ میں عالمی چیمپئن جرمنی اور برازیل کا مقابلہ ہوا، سینتیسویں منٹ جیسس نے گول سکور کر کے دفاعی چیمپئن کا غرور خاک کیا۔
اسی ایک صفر کے سکور پر پہلے اور پھر دوسرے ہاف کا اختتام ہوا۔ جرمن ٹیم کو صرف ایک شکست نہیں ہوئی بلکہ لگاتار 23 میچوں کی جیت کو بھی بریک لگ گئی۔ سینٹ پیٹرز برگ میں ورلڈکپ میزبان روس کا فرانس سے میچ پڑا۔ فرنچ کھلاڑی بیپی نے تیس گز کی دوری سے خوبصورت گول سکور کرکے دھاک بٹھائی۔ پال پوگبا اور پھر بیپی کے گول نے فرانس کو تین ایک کی فتح دلائی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top