Home / International / شاپنگ مال میں آتشزدگی، 53 افراد جاں بحق
شاپنگ مال میں آتشزدگی، 53 افراد جاں بحق

شاپنگ مال میں آتشزدگی، 53 افراد جاں بحق

روس میں ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی میں 11 بچوں سمیت 37 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 41 بچوں سمیت 69 افراد لاپتہ ہیں۔ درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ روس کی ریاست سائبیریا کے شہر کیمیرووُ کے ونٹر چیری نامی شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ روسی میڈیا کے مطابق آگ شاپنگ سنٹر کی بالائی منزل میں لگی، اس وقت شاپنگ سنٹر کے سینما ہالز میں لوگ فلمیں دیکھ رہے تھے۔ میڈیا کا کہنا ہے ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔
متعدد زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے ایک سو بیس افراد کو عمارت سے نکال لیا ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top