Home / Entertainment / زین ملک کی ‘میڈ اِن پاکستان’ شرٹ کے چرچے
زین ملک کی ‘میڈ اِن پاکستان’ شرٹ کے چرچے

زین ملک کی ‘میڈ اِن پاکستان’ شرٹ کے چرچے

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اکثر وبیشتر خبروں میں اِن رہتے ہیں اور اب ان کی ‘میڈ اِن پاکستان’ شرٹ کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔
مشہور بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک سیلفی پوسٹ کی، جس میں ان کی شرٹ پر ‘میڈ اِن پاکستان’ کا ٹیگ لگا ہوا نظر آ رہا تھا اور ساتھ ہی ان کی گردن پر بنا ہوا نیا ٹیٹو بھی کافی نمایاں ہے۔
یا یوں کہا جائے کہ دکھانا تو وہ اپنا ٹیٹو چاہتے تھے، لیکن لوگوں کی نظریں ‘میڈ اِن پاکستان’ کے ٹیگ پر پڑ گئیں اور ہر طرف اُس کے چرچے شروع ہوگئے۔
واضح رہے کہ زین ملک کے والد پاکستانی اور والدہ آئرلینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔
حال ہی میں زین ملک نے اپنی گرل فرینڈ جی جی حدید سے بھی قطع تعلق کا اعلان کیا تھا۔

About editortv1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top