Home / International / صدارت میں مزید 5 سالہ توسیع کی توثیق کردی۔
صدارت میں مزید 5 سالہ توسیع کی توثیق کردی۔

صدارت میں مزید 5 سالہ توسیع کی توثیق کردی۔

بیجنگ: چینی پارلیمنٹ نے صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت میں مزید 5 سالہ توسیع کی توثیق کردی۔
نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں تمام 2970 ارکان نے شی جن پنگ کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد وہ 2023 کے بعد بھی چین کے صدر رہیں گے۔
دوسری جانب پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کے دست راست وانگ کشان کو بھی 5 سال کے لیے نائب صدر کے طور پر منتخب کرلیا۔
وانگ کشان کی حمایت میں 2969 ووٹس پڑے اور صرف ایک رکن نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
نئی آئینی ترامیم کے بعد شی جن پنگ اور ان کے نائب نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی نے آئین میں اُس شق کو ختم کرنے کی تجویز دی تھی، جس کے تحت ایک شخص صرف مسلسل دو بار ہی پانچ پانچ برس کی مدت کے لیے صدر منتخب ہو سکتا تھا۔کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ ملک کے آئین میں اس تاثر کو ختم کر دینا چاہیے جس کے تحت عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور نائب صدر مسلسل تیسری بار صدر کے عہدے کے لیے منتخب نہیں ہو سکتے۔

رواں ماہ 11 مارچ کو اس تجویز کی منظوری کے بعد صدر شی جن پنگ کی اپنی صدارت کے دو ادوار کے بعد بھی صدر رہنے کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کو جدید چین کے بانی ماؤزے تنگ کے بعد ملک کا طاقتور ترین رہنما تصور کیا جاتا ہے۔

About editortv1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top