Home / Latest News / جوائنٹ سیکرٹری کی عدم حاضری پر ایاز صادق برہم
جوائنٹ سیکرٹری کی عدم حاضری پر ایاز صادق برہم

جوائنٹ سیکرٹری کی عدم حاضری پر ایاز صادق برہم

سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزراءاور افسروں کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیر آبی وسائل کو ذمہ دار جوائنٹ سیکرٹری کو معطل کرنے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کے زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو شیریں مزاری نے ایوان میں وزرااور افسروں کی عدم حاضری کی نشاندہی کردی۔
اس پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ سوالات کا جواب نہ دینے پر متعلق وزرااورافسروں کیخلاف کارروائی ہوگی ،وقفہ سوالات کے دوران وزارت آبی سائل کے افسرپیش نہ ہوئے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے لا افسروں کی عدم حاضری پر اظہارر برہمی کیا اور ذمہ دارافسروں کو ایوان میں طلب کر لیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر آبی وسائل کو ذمہ جوائنٹ سیکرٹری کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسر کو معطل کریں ورنہ ایوان کی کارروائی روک دوں گا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top