Home / Latest News / قتل کیس کا ملزم شارجہ سے پاکستان منتقل
قتل کیس کا ملزم شارجہ سے پاکستان منتقل

قتل کیس کا ملزم شارجہ سے پاکستان منتقل

عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم کو عرب امارات سے پاکستان منتقل کردیا گیا، ایف آئی اے نے مجاہد آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا، ایک دو روز میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بیرون ملک فرار ہونا بھی قاتل کے کام نہ آیا، کوہاٹ کی عاصمہ رانی کو انصاف ملنے کی امید روشن ہوگئی، کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کے قاتل کو ڈیڑھ ماہ بعد واپس پاکستان لایا گیا، مجاہد آفریدی کو متحدہ عرب امارات سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام نے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرکے ملزم کو خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے شادی سے انکار کرنے پر ستائیس جنوری کو عاصمہ رانی کو قتل کردیا جس کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے یو اے ای فرار ہوگیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top