Home / Entertainment / پروڈیوسر زوہیب قاضی اور علی حمزہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔
پروڈیوسر زوہیب قاضی اور علی حمزہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پروڈیوسر زوہیب قاضی اور علی حمزہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔

کوک اسٹوڈیو نے نئے سیزن کے لیے بطور پروڈیوسر زوہیب قاضی اور علی حمزہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔
کوک اسٹوڈیو کے ابتدائی 6 سیزن معروف میوزک پروڈیوسر روحیل حیات نے پروڈیوس کیے تھے جس کے بعد ساتویں سیزن سے یہ ذمہ داری اسٹرنگز نے نبھائی۔
اسٹرنگز نے کوک اسٹوڈیو چھوڑنے کا اعلان اپنے فیس بک پیج پر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘کوک اسٹوڈیو 10 اسٹرنگز کا پروڈیوس کیا گیا آخری سیزن ہوگا’۔
اور اب کوک اسٹوڈیو نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ سیزن 11 کے پروڈیوسرز زوہیب قاضی اور ‘نوری بینڈ’ کے علی حمزہ ہوں گے۔
کوک اسٹوڈیو کی جانب سے دونوں موسیقاروں کو خوش آمدید کرتے ہوئے انہیں سراہا گیا۔
گزشتہ برس یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ’اسٹرنگز بینڈ‘ کے بعد کوک اسٹوڈیو کی ذمہ داری ’نوری بینڈ‘ نبھائے گی اور اب علی حمزہ کے نام کے اعلان کے بعد اس پر تصدیق کی مہر ثبت ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار علی حمزہ نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 10 میں گانا ’تنک دھن‘ گایا تھا جو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی کافی مشہور ہوا۔
دوسری جانب زوہیب قاضی بھی میوزک اور ویڈیو پروڈکشن کے شعبے سے وابستہ ہیں، جو اس سے قبل کوک اسٹوڈیو میں بطور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

About editortv1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top