Home / International / سری لنکا میں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد جاری
سری لنکا میں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد جاری

سری لنکا میں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد جاری

متعدد گھر ، دکانیں اور گاڑیاں جلا دی گئیں، کینڈی میں کرفیو نافذ ،مسلمانوں کے گھر نذر آتش
روہنگیا میں مسلمانوں پر تشدد کا سلسلہ اب سری لنکا تک پھیل گیا، ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود بدھوں نے مسلمانوں کے گھر، دکانیں اور گاڑیاں جلا دیں۔ جلے ہوئے گھر سے ایک مسلمان نوجوان کی لاش ملی ہے، حکام نے پرتشدد کارروائیوں کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا نیٹ ورک عارضی طور پر بند کر دیا۔
روہنگیا کےبعد سری لنکا میں بدھوں نے مسلمانوں کا جینا محال کر دیا، کینڈی کے علاقے میں دس روزہ ریاستی ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود بدھوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی، درجنوں پولیس اہلکار بپھرے بدھوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔ جلے ہوئے گھر سے ایک مسلمان نوجوان کی لاش بھی ملی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے 35 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ حکام نے فیس بک، واٹس ایپ، وائبر سمیت سماجی میڈیا کو بلاک کر دیا جبکہ کینڈی میں تاحکم ثانی کرفیو نافذ ہے۔ بدھوں نے الزام لگایا ہے کہ مسلمان لوگوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں جبکہ بدھ سری لنکا میں روہنگیا مسلمانوں کی پناہ کے بھی خلاف ہیں۔

About editortv1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top