Home / Entertainment / مداح نے مرنے سے پہلے ساری جمع پونجی سنجے دت کے نام کردی
مداح نے مرنے سے پہلے ساری جمع پونجی سنجے دت کے نام کردی

مداح نے مرنے سے پہلے ساری جمع پونجی سنجے دت کے نام کردی

بھارت میں ایک مداح نے مرنے سے پہلے اپنی ساری جمع پونجی اداکار سنجے دت کے نام کرکے سب کو حیران کردیا۔
دنیا بھر میں بڑے بڑے اسٹار مرنے سے پہلے اپنی ساری آمدنی غریبوں یا کسی چیریٹی ادارے کے نام کرتے ہیں لیکن بھارت میں ہمیں اس کے برعکس مثال نظر آئی۔
ممبئی کے پوش ترین علاقے مالابار ہلز کی رہائشی ایک خاتون نشی ہرش چندرا تری پاتھی نے مرنے سے قبل تمام بینک اکاؤنٹس اور لاکرز بالی وڈ اداکار سنجے دت کے نام کردیئے۔
62 سالہ خاتون جنوری میں طویل علالت کے باعث انتقال کرچکی ہیں لیکن مرنے سے قبل انہوں نے بینک کو کئی مرتبہ خط لکھ کر سنجے دت کو اپنے بعد جائیداد کا حق دار ٹھہرایا اور ان کے گھر کا پتہ بھی پالی ہل باندرہ کا دیا جہاں وہ رہائش پذیر ہیں۔
خاتون مداح کے گھر والے بھی سنجے کے نام بینک اکاؤنٹس کرنے سے بے خبر تھے اور اس کی اطلاع انہیں وکیل نے آخری رسومات کے موقع پر دی۔
رپورٹس کے مطابق سنجے دت کو بھی بینک کی جانب سے 29 جنوری کو فون کرکے اکاؤنٹس ان کے نام ٹرانسفر کرنے کے لیے قانونی کارروائی پوری کرنے کا کہا گیا جس پر وہ حیران رہ گئے۔
سنجے دت نے بھی بینک کو خط لکھ کر اکاؤنٹس اور لاکرز کا سامان خاتون کے گھر والوں کے حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔
ابھی تک خاتون کے اکاؤنٹس اور لاکرز میں موجود اثاثوں کی مالیت کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نشی تریپیتھی کے مالابار ہلز کے جس فلیٹ میں والدہ اور بہن بھائیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھیں اس کی مالیت کم از کم 10 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 17 کروڑ پاکستانی) سے زائد ہے۔

About editortv1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top