Home / Entertainment / بینک اکاؤنٹس ایک بار پھر منجمد
بینک اکاؤنٹس ایک بار پھر منجمد

بینک اکاؤنٹس ایک بار پھر منجمد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر دوبارہ منجمد کردیئے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے سال 2015 کا 32 لاکھ روپے انکم ٹیکس واجب الادا تھا۔
ایف بی آر اب تک راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس سے 20 لاکھ روپے کی ریکوری کرچکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کا شاہانہ رہن سہن ٹیکس ادائیگی سے میل نہیں رکھتا ۔
ایف بی آر حکام کی جانب سے راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین ہو رہی ہے کہ انہوں نے کیا چھپایا ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال میں بھی راحت فتح علی خان ٹیکس نادہندہ قرار دیئے گئے تھے۔

About editortv1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top