Home / Latest News / ریال میڈرڈ آج پی ایس جی کا مقابلہ کرے گی
ریال میڈرڈ آج پی ایس جی کا مقابلہ کرے گی

ریال میڈرڈ آج پی ایس جی کا مقابلہ کرے گی

فٹبال کی دنیا کا تگڑا مقابلہ آج رات ریال میڈرڈ اور پی ایس جی کے درمیان ہو گا، انجری کا شکار نیمار اور تین ایک کے خسارے والی فرنچ ٹیم کی جیت پر نظریں جم گئیں۔ پیرس کے خوبصورت سٹیڈیم پارک دا پرنس میں ایک بار پھر بڑا میدان لگے گا۔ چیمپئنز لیگ کے لیگ ٹو میں پی ایس جی اور رالم میڈرڈ کلب کی ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔
رات بارہ بج کر پینتالیس منٹ پر فائنل وِسل بجے گی، میزبان ٹیم کو فُٹ انجری کا شکار نیمار کی کمی شدت سے محسوس ہو گی، مہنگے ترین فٹبالر ٹخنے میں فریکچر کے باعث سیزن سے آئوٹ ہو چکے ہیں اور پر فرسٹ لیگ کے تین ایک کے خسارہ بھی پی ایس جی پر دباؤ ہے۔
پھر بھی پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑی جیت کے لیے پُرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کے ہیرو کرسٹیانو رونالڈو کو قابو کرنے کا پلان بنا لیا، دوسری جانب سپینش کلب رال میڈرڈ کی نظریں ایک اور جیت پر جمی ہیں۔ آفیشل زیڈان سمیت سٹارز کا کہنا ہے کہ برتری سے مورال بلند ہے، اسی جارحانہ بلکہ فاتحانہ انداز کو برقرار رکھیں گے۔

About editortv1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top