Home / Latest News / لاہور قلندر کی پوری ٹیم ہی سیل پر لگادی گئی
لاہور قلندر کی پوری ٹیم ہی سیل پر لگادی گئی

لاہور قلندر کی پوری ٹیم ہی سیل پر لگادی گئی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں مسلسل شکستیں سمیٹنے والی لاہور قلندرز کی پوری ٹیم ہی سیل پر لگادی گئی اور اس کی قیمت بھی اتنی کم ہے کہ آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا ، جی ہاں صرف ایک امریکی ڈالر ٹیم کی قیمت رکھی گئی ۔
نیوزویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق لاہور قلندر پی ایس ایل میں شامل ٹیموں میں دوسری سب سے قیمتی ٹیم تھی جس میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو پرکشش مراعات دی گئیں لیکن یہ پریشان کن بات ہے کہ ٹیم کوئی میچ بھی نہ جیت سکی ۔ اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ ہرمیچ سے قبل ہی لاہور قلندر ز نے اپنی جیت کا عندیہ دیا لیکن یہ امیدیں خاک میں ملتی چلی گئیں جس کی وجہ سے عمراکمل سمیت اہم کھلاڑیوں پر تنقید بھی شروع ہوگئی ۔
ایسی صورتحال میں لاہورقلندرز کے مالک رانا فواد بھی پریشان دکھائی دیئے تاہم لاہور قلندرز کے فین میچ دیکھتے اور ٹیم کو سپورٹ کرتے رہے تاہم اس میں اہم موڑ اس وقت آیا جب کسی نے دلبرداشتہ ہوکر خریدوفروخت کیلئے معروف ویب سائٹ ای بے پر لاہور قلندر کو سیل پر لگا دیا اور اس کی قیمت ایک ڈالر یعنی تقریباً100پاکستانی روپے رکھی گئی ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top