Home / International / امریکا کے بعد گوئٹے مالا بھی اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کو تیار
امریکا کے بعد گوئٹے مالا بھی اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کو تیار

امریکا کے بعد گوئٹے مالا بھی اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کو تیار

امریکا کے بعد گوئٹے مالا بھی اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کردے گا، گوئٹے مالا صدر بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر کے متنازع موقف کی سپورٹ کرنے والے پہلے صدر بن گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوئٹے مالا کے صدر جمی موریلس نے واشنگٹن میں امریکی اسرائیلی امورِ عامہ کی کمیٹی کی سالانہ پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک رواں سال مئی میں اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دے گا۔موریلس نے مزید کہا کہ میں راستے کی قیادت کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے دلیرانہ فیصلے نے درست فعل انجام دینے کے لیے ہماری حوصلہ افزائی کی۔واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے 23 فروری کو اعلان کیا تھا کہ وہ مئی میں اسرائیل میں اپنا نیا سفارت خانہ بیت المقدس میں کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top