Home / Latest News /

پی ایس ایل 3 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

<p style="direction: rtl; font-family: 'Alvi lahori Nastaleeq ','Jameel Noori Nastaleeq','Urdu Naskh Asiatype',Arial,Tahoma; font-size: 20px; line-height: 1.5em; text-align: right;">پی ایس ایل 3 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

پی ایس ایل 3 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے جس کے دوران پاکستانی گلوکار شہزاد رائے اور عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
تقریب کے آغاز پر پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنے فن کا جادو جگایا جس کے بعد پی ایس ایل کی تمام 6 ٹیمیں اپنے کپتانوں کے ساتھ میدان میں داخل ہوئیں۔
فلم اسٹار بلال اشرف اور حریم فاروق تقریب کے میزبان ہیں۔
شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل تھری میں چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے جس کے لئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج اکھاڑہ سج گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں پاکستانی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا جب کہ گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے، عابدہ پروین اور جیسن ڈیرولو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
افتتاحی تقریب کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے فنکاروں کی ریہرسل۔ فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر اکاؤنٹ
پی ایس ایل تھری میں 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، اس ایونٹ میں ملتان سلطانز پہلی مرتبہ حصہ لے رہی ہے اور اپنا افتتاحی میچ پشاور زلمی کے خلاف ہی کھیلے گی۔
ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز شامل ہیں۔
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں 23 فروری کو اپنا پہلا میچ کھیلیں گی جب کہ لاہور قلندرز کا ٹاکرا اسی روز ملتان سلطانز سے ہوگا جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 24 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 31 میچز دبئی اور شارجہ جب کہ تین میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوگا، تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے دو، دو مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ 2 پلے آف میچز لاہور میں ہوں گے۔

About editortv1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top