Home / Latest News / قانون سے انحراف کرتے ہوئے مجھے نااہل کیا گیا
قانون سے انحراف کرتے ہوئے مجھے نااہل کیا گیا

قانون سے انحراف کرتے ہوئے مجھے نااہل کیا گیا

برطرف وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں پارلیمنٹ کے قانون سے انحراف کر کے عہدے سے برطرف کیا گیا، پنجاب ہائوس میں کارکنوں سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مجھے نکالنے والے آئین کی باتیں کر رہے ہیں ، اس وقت یہ لوگ کہاں ہوتے ہیں جب ملک میں مارشل لا لگا دیا جاتا ہے، کیا اس وقت یہ لوگ آئین کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو آمریت کے دور میں آئین سے انحراف کر کے ڈکٹیٹر کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ انہوں ںے کہا کہ ابھی تو میری وزارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ سنایا گیا ہے ابھی نہ جانے کون کون سے فیصلے سنائے جائیں گے ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top