Home / Latest News / حکومت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آئین میں تبدیلی کی
حکومت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آئین میں تبدیلی کی

حکومت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آئین میں تبدیلی کی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آئین میں تبدیلی کا جرم کیا ، بعد میں راز کھل گیا تو اس پر اپنی غلطی ماننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں ںے کہا کہ پاکستان کا وزیر اعظم اس وقت خود کو بچانے کیلئے بیرون ملک سے مدد حاصل کر رہا ہے ،

یہ وہی لوگ ہیں جو اپنا اقتدار بچانے کیلئے ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے خفیہ ملاقات کی اور کسی کو اس کی کانوں کان خبر نہ ہونے دی ، درحقیقت وہ فوج سے خوفزدہ تھے جس حقیقت کا اعتراف برکھا دت نے اپنے ناول میں کیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ غیر مسلم قوتیں ہمیں اسلام سے دور کرنا چاہتی ہیں اس کیلئے وہ سازشوں میں مصروف ہیں ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top