Home / Entertainment / میرا قد تو 6.2 فٹ ہے، میرے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا’
میرا قد تو 6.2 فٹ ہے، میرے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا’

میرا قد تو 6.2 فٹ ہے، میرے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا’

ممبئی: بھارتی فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ ٹوئٹر پر مذاق مستی نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ عامر خان اور شاہد کپور کو ان کے دراز قد کی وجہ سے کام کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
ایسے میں بگ بی نے ٹوئٹر پر از رائے مزاح ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک خبر کے عکس کے ساتھ اپنا بائیو ڈیٹا بیان کیا۔
امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘میرا قد تو 6.2 فٹ ہے، میرے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا’۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن فلم ’پی کو‘ میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کر چکے ہیں جب کہ کترینہ کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی کاسٹ میں امیتابھ بچن سمیت کترینہ کیف، عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ شامل ہیں اور فلم رواں برس دیوالی کے موقع پر7 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

About editortv1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top