Latest News
Home / National / اس مرتبہ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ سپریم کورٹ کے جج بھی دنگ رہ جائیں گے
اس مرتبہ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ سپریم کورٹ کے جج بھی دنگ رہ جائیں گے

اس مرتبہ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ سپریم کورٹ کے جج بھی دنگ رہ جائیں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیف جسٹس کے بیان کو بغض و انتقام قرار دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ایک نجی نیوز چینل کے ٹیکر کی تصویر شیئر کی جس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیا کسی چورکو پارٹی کا سربراہ بنا یا جا سکتا ہے ؟۔یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لوگوں سے کہا کہ ”یہ الفاظ پڑھیں اور فیصلہ کریں کہ یہ بغض و انتقام نہیں تو اور کیا ہے ؟“انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے ایک کے بعد ایک ضمنی ریفرنسز کا دائر کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا ،نہ کچھ نکلا۔ان کا کہنا تھا کہ اقامہ فیصلہ تاریخ عدل کا سیاہ ترین فیصلہ ہے جسے عوام مسترد کر چکی ہے ۔اس سنگین غلطی کو دہرانا اس سے زیادہ سنگین غلطی ہو گی جس کے نتائج ہونگے ۔واضح رہے کہ دوسری جانب نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top