Latest News
Home / National / کیا آپ کومعلوم ہے کہ پاکستان میں ایک نماز جنازہ خاتون کی امامت میں ادا کی گئی ؟جانئے
کیا آپ کومعلوم ہے کہ پاکستان میں ایک نماز جنازہ خاتون کی امامت میں ادا کی گئی ؟جانئے

کیا آپ کومعلوم ہے کہ پاکستان میں ایک نماز جنازہ خاتون کی امامت میں ادا کی گئی ؟جانئے

عاصمہ جہانگیر کے منگل کے روز ادا ہونے والے نماز جنازہ میں مخلوط اجتماع پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے جبکہ علماءکرام بھی اسے ناجائز قرار دے چکے ہیں لیکن ماضی میں ایک جنازہ ایسا بھی تھا جس کی امامت ایک خاتون نے کرائی اور نماز بھی خواتین نے ہی پڑھی اور انہوں نے ہی میت کی تدفین بھی کی تھی۔
ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے رہنما فیصل سبزواری نے ٹوئٹر پر اس واقعے کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا ” خواتین کے جنازہ پڑھنے پر معترض ہونے والوں کی خدمت میں نہایت افسوس کے ساتھ ، اب سے 21 برس پہلے کی یہ خبر اور تصویر حاضر ہے۔ جب ایم کیو ایم کے کارکنان پر زمین تنگ تھی اور جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے کا بھی جنازہ اٹھ رہا تھا تو خواتین ہی امام و مقتدی بنیں اور جنازہ پڑھایا گیا “۔
فیصل سبزواری کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن منیر احمد کے جنازہ کی خبر اور تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں نماز جنازہ ادا کرتی خواتین اور خاتون امام کو دیکھا جاسکتا ہے۔ جنازہ پڑھنے والی خواتین نے ہی بعد ازاں منیر احمد کی تدفین بھی کی تھی۔ خبری تراشے کے مطابق یہ واقعہ کورنگی میں پیش آیا تھا اور مبینہ طور پر ایم کیو ایم کا یہ کارکن مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top