Latest News
Home / National / فیصل آباد کے نوجوان بھی میدان میں آگئے
فیصل آباد کے نوجوان بھی میدان میں آگئے

فیصل آباد کے نوجوان بھی میدان میں آگئے

پاکستان کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ٹیکسٹائل انڈسٹری کے علاوہ جگت و فقرے بازی کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے، یہاں کے لوگوں کی حسِ مزاح پاکستان کے باقی شہروں کے لوگوں سے کہیں زیادہ تیز ہے ،اس کا عملی مظاہرہ فیصل آباد کا سفر کرنے والے ضرور دیکھ چکے ہوں گے اور جو لوگ براہِ راست اس سے متاثر نہیں ہوئے تو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ضرور اس کا لطف لیا ہوگا۔
سوشل میڈیا صارفین اور بالخصوص تحریک انصاف کے کارکنان کیلئے فیصل آباد کے 2 نوجوانوں نے این اے 154 کے الیکشن کے حوالے سے ایک گانا تیار کیا ہے جو درحقیقت میڈم نور جہاں کے ملی نغمے ’ اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے‘ کی طرز میں گایا گیا ہے۔ دونوں نوجوانوں نے انتہائی خوبصورتی اور بھرپور تال میل کے ساتھ ” گیا پتر ترین دا ہار کڑے“ گایا ہے ۔ گانے میں انتہائی دکھی آواز کے ساتھ انتہائی مزاحیہ انداز میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین کی این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top