Home / Entertainment / انوشکا شرما نے انتہائی افسوسناک واقعہ بیان کردیا
انوشکا شرما نے انتہائی افسوسناک واقعہ بیان کردیا

انوشکا شرما نے انتہائی افسوسناک واقعہ بیان کردیا

ہالی ووڈ ڈائریکٹر ہاروی ونسٹن پر اداکاراﺅں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگے تو خواتین نے ” می ٹو“ تحریک کے تحت حقیقی زندگی میں خود کے ساتھ پیش آنے والے خوفناک تجربات بیان کیے جو واقعی افسوسناک ہیں ۔ فلموں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اداکارائیں جنسی ہراسگی کے مناظر فلمبند کراتی ہیں جن میں حقیقت نہیں ہوتی اور سب کچھ مصنوعی ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ایک عورت خواہ وہ جعلی مناظر ہی عکسبند کرا رہی ہو ہراسگی کے بعد کیسا محسوس کرتی ہے؟۔
اس حوالے سے اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی فلم این ایچ 10 میں فلمائے گئے ایک ہراسگی اور تشدد کے منظر کی عکاسی کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے یہ سین فلمبند کرایا تو اس وقت وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں لیکن اس منظر کو حقیقت کا رنگ بھی دینا تھا کیونکہ این ایچ 10 جیسی فلموں میں آپ کو پتہ نہیں ہوتا کہ کیمرہ کہاں پر رکھا گیا ہے اس لیے حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے حقیقت کے قریب تر جا کر ریکارڈنگ کرنا پڑی۔انوشکا شرما نے کہا کہ اس منظر کی عکسبندی کے بعد وہ اگلے 2 روز تک شدید پریشانی میں مبتلا رہیں اور اخلاقی پستی محسوس کرتی رہیں۔ ’ فلم میں مجھے مکے مارے گئے، پیٹ پر لات پڑی اور جب یہ سب کچھ ہوا تو میں یہی سوچ رہی تھی کہ انسان اتنے ظالم کیسے ہوسکتے ہیں، کیونکہ ہم صرف خبروں میں ہی اس طرح کے واقعات سنتے ہیں لیکن اس طرح کے مناظر فلمبند کرانا شدید نفسیاتی دباﺅ پیدا کردیتے ہیں‘۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top