Home / Entertainment / مومنہ مستحسن کس کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منانے چلی گئیں ؟
مومنہ مستحسن کس کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منانے چلی گئیں ؟

مومنہ مستحسن کس کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منانے چلی گئیں ؟

معروف پاکستانی گلو کارہ مومنہ مستحسن ویلنٹائن ڈے منانے کے لیے یورپ چلی گئیں جہاں سے انہوں نے ہلے گلے کی تصاویر شیئر کی تو سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ۔آج 14فروری کے دن دنیا بھر کے لوگ ویلنٹائن ڈے منارہے ہیں اور اپنے پیاروں کو محبت بھرے پیغامات بھیج رہے ہیں ،پاکستانی گلو کارہ بھی اس دن کو منانے کے لیے یورپ کے دورے پر چلی گئیں لیکن وہ کس کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منا رہی ہیں؟اس بارے میں جب انہوں نے اپنے مداحوں کو بتا یا تو انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔سوشل میڈ یا ایپ پر پیغام دیتے ہوئے مومنہ مستحسن نے کہا ہے ”کون کہتا ہے کہ لڑکی خود کے ساتھ اپنے پیار کو منانے کے لیے اکیلے پیار کے شہر میں تفریحی دورے پر نہیں جا سکتی “،میں نے اپنے خود کو مکمل کرلیا ہے ،پیرس میں اکیلے ویلنٹائن ڈے منا رہی ہوں۔اس سے قبل مومنہ مستحسن نے اٹلی کے شہر وینس میں بھی وقت گزارا جہاں انہوں نے ایک میلے میں شرکت کی اور ایک فرضی پرنس چارمنگ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی ۔یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے مذاق میں کہا کہ پرنس چارمنگ کے ساتھ وینس کے ایک میلے میں ملاقات کرتے ہوئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ان دنوں مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ گئی تھی جس کا انہوں نے بہت افسردگی کے ساتھ اعلان کیا تھا ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top