Latest News
Home / International / ایران نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا
ایران نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا

ایران نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا

ایران کے سابق چیف آف اسٹاف اور ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے سینئر فوجی مشیر حسن فیروز آبادی نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی ممالک نے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کے لیے چھپکلیوں سمیت حشرات الارض کا استعمال کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ماہرین ماحولیات کی گرفتاری کے حوالے سے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسن فیروز آبادی کا کہنا ہے کہ مغربی جاسوسوں نے چھپکلیوں کو ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا، جن کی کھال جوہری لہروں کو محسوس کرسکتی ہے اور اس طرح ایران کے یورینیئم ذخائر اور جوہری سرگرمیوں کا پتا چلایا جا سکتا تھا۔ایرانی مشیر کا کہنا تھا کہ وہ تفصیلات سے تو آگاہ نہیں ہیں لیکن مغرب سیاحوں، سائنس دانوں اور ماہرین ماحولیات کو ایران کے خلاف جاسوسی کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حسن فیروز آبادی کا کہنا تھا کہ ‘کئی سال قبل کچھ لوگ فلسطین کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے ایران آئے، ہمیں ان کے منتخب کردہ روٹ پر شبہ تھا’۔انہوں نے بتایا کہ ‘ان افراد کے قبضے میں بہت سے صحرائی حشرات الارض تھے، جیسے کہ چھپکلیاں وغیرہ۔ ہمیں معلوم ہوا کہ ان جانوروں کی کھال جوہری لہروں کو محسوس کرسکتی ہے، یہ جوہری جاسوس تھے جو یہ جاننا چاہتے تھے کہ آیا ایران میں یورینیئم ذخائر تو نہیں اور آیا ہم جوہری سرگرمیوں میں مصروف تو نہیں’۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top