Latest News
Home / Entertainment / پریا پراکاش کو زور دار جھٹکا دیدیا
پریا پراکاش کو زور دار جھٹکا دیدیا

پریا پراکاش کو زور دار جھٹکا دیدیا

ملیالم فلم ”اورو اڈار لو“ کے گانے ”منیکیا ملارایا پووی“ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پریا پراکاش شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی لیکن اس گانے میں حضرت محمد ﷺ، حضرت خدیجہ ؓ سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کرنے کے انکشاف کے بعد پریا پراکاش اور فلم کا گانا بنانے والوں کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد میں نوجوان مسلمانوں نے ایک گروپ نے پریا پراکاش اور گانا بنانے والوں کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کیلئے فلک نما پولیس سٹیشن میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس گانے کے باعث مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب اس گانے کا انگریزی ترجمہ کیا گیا تو نبی کریمﷺ کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا جس کے باعث مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس لئے مذکورہ افراد کیخلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔اے سی پی فلک نما سید فیاض نے درخواست ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں چند لوگوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے گانے کے الفاظ کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ ہم نے درخواست دائر کرنے والوں کو ویڈیو ثبوت جمع کرانے کو کہا ہے اور ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔“
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرنے والے گروپ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top