Home / Latest News / دوسرا وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 فروری تک مہلت
دوسرا وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 فروری تک مہلت

دوسرا وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 فروری تک مہلت

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔آج سماعت کے دوران طلال چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ جس وکیل کو انہوں نے کیس کے لیے مقرر کیا تھا وہ اس دنیا میں نہیں رہیں، لہذا دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے انہیں وقت دیا جائے۔جس پر عدالت عظمیٰ نے طلال چودھری کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے پیر (19 فروری) تک کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردیرپورٹس کے مطابق طلال چوہدری نے اس کیس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر سے رابطہ کیا تھا، جو 12 فرروی کو خالق حقیقی سے جاملیں۔طلال چودھری نے گذشتہ ماہ جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی، وہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور عدلیہ کو نشانہ بناچکے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top