Home / International / آج کشمیری یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں
آج کشمیری یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں

آج کشمیری یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں

پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منار رہے ہیں کہ وہ حصول حق خودارادیت تک ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد آزادی کی جدوجہد میں جہاں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے تو وہاں دوسری طرف عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری مظالم کی طرف دلانا ہے۔ آج کے روز آزادکشمیر اور پاکستان کو ملانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کشمیری اور پاکستانی عوام انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ریلیاں جلسے جلوس منعقد کرکے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا ظہار کرتے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پہلی بار سابق امیر مرحوم جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی اپیل پر 5 فروری 1990 کو اس وقت کی وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top