Latest News
Home / Latest News / بھارت نے سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرا دیا
بھارت نے سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرا دیا

بھارت نے سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرا دیا

 انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ بھارت کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 272 رنز بنائے ۔ شبمان گل نے شاندار 102 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ اے ایس روئے 33 ، ایچ ایم ڈیسائی 20 اور منوج کالرا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ارشد اقبال نے 3 ، محمد موسیٰ نے 4 اور شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روحیل نذیر 18 ، سعد خان 15 اور محمد موسیٰ 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

عمران شاہ 2، زید عالم 7 ، علی زریاب 1، عماد عالم 4 ، محمد طحٰہ 4، حسن خان 1،شاہین شاہ آفریدی 0 اور ارشد اقبال 1 رنز بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے آئی سی پورل 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ شیوا سنگھ اور آر پرگ نے 2،2 ، اے ایس روئے اور ابھیشک شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top