Home / Latest News / رشتے کے تنازع پر فائرنگ، میڈیکل کی طالبہ جاں بحق، ملزم فرار
رشتے کے تنازع پر فائرنگ، میڈیکل کی طالبہ جاں بحق، ملزم فرار

رشتے کے تنازع پر فائرنگ، میڈیکل کی طالبہ جاں بحق، ملزم فرار

معاشرتی زوال کا ایک اور المناک واقعہ کوہاٹ میں پیش آیا ہے۔ شادی کا خواہش مند شخص رشتہ نہ ملنے پر انسانیت بھلا بیٹھا۔ لڑکی کو اُسی کے گھر کے باہر گولیاں مار دیں۔ ایبٹ آباد ڈینٹل کالج کی تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ گزشتہ روز بازار خریداری کیلئے گئی۔ واپسی پر گھر کے باہر جیسے ہی رکشے سے اتری، موٹر سائیکل سوار ملزم مجاہد اللہ اور اس کے ساتھی صادق نے فائر کھول دیئے۔

عاصمہ کو 4 گولیاں لگیں اور شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ایک روز بعد وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top