Home / International / مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 کیڈٹس ہلاک
مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 کیڈٹس ہلاک

مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 کیڈٹس ہلاک

 افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے 5 دہشتگردوں نے صبح 5 بجے کے لگ بھگ یونیورسٹی پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

اسی یونیورسٹی پر گزشتہ برس اکتوبر میں ایک حملے میں 15 کیڈٹ ہلاک ہوئے تھے۔ دو ہفتوں میں کابل پر یہ تیسرا دہشتگرد حملہ ہے، دو روز پہلے ہوئے حملے میں 103 افراد ہلاک اور 250 کے لگ بھگ زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ ہفتے لگژری ہوٹل پر حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top