Home / Business / غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ
غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ

غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ

ملک میں جاری سیاسی گرم گرمی اور تمام صورتحال کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے غیرملکی سرمایا کار کافی حد تک اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے حوالے سے متمعین نظر آتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت غیرملکی سرمایا کاروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کی جانے والی سرمایا کاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوران بیرونی انویسٹرز نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کا سرمایا لگایا جبکہ جنوری 2018 سے اب تک بیرونی سرمایا کار 9 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کر چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوران 372 پوائںٹس اضافے سے 44 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر دیکھی گئی۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اگر سیاسی سطح پر حالات بہتر ہوجائیں تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کے نئے ریکارڈ بھی بنا سکتی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top