Latest News
Home / International / پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ایل این جی سمیت کئی سمجھوتوں کی یاداشت پر دستخط
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ایل این جی سمیت کئی سمجھوتوں کی یاداشت پر دستخط

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ایل این جی سمیت کئی سمجھوتوں کی یاداشت پر دستخط

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد سمیت کئی سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر انڈونیشیا کے صدر جوکو وی دو دو کا شاندار استقبال کیا گیا۔

انڈونیشیا کے صدر جوکوویدودو نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں انڈونیشیا سے ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کی 20 نئی ٹیرف لائنز کیلئے اضافی پروٹوکول پر دستخط ہوئے۔ تقریب میں وزیراعظم پاکستان اور انڈونیشین صدر سمیت دونوں ممالک کی اہم حکومتی شخصیات شریک ہوئیں۔اس سے پہلے انڈونیشیا کے صدر جوکووی دودو وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے تو وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مہمان صدر کو گارڈ آف آنر اور جے ایف تھنڈر طیاروں نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top