Home / Latest News / ٹرمپ کے ٹویٹ کو امریکی پالیسی نہیں سمجھتے
ٹرمپ کے ٹویٹ کو امریکی پالیسی نہیں سمجھتے

ٹرمپ کے ٹویٹ کو امریکی پالیسی نہیں سمجھتے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے حوالے سے ٹوئٹ کو امریکا کی پالیسی نہیں سمجھتے، اس لیے جواب بھی نہیں دیاِ، پاکستان امریکی صدر کے خیال سے بہت مختلف ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباس نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے، حقیقی پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال سے بہت مختلف ہے۔ وزیراعظم نے کہا امریکا کوئی معاشی امداد نہیں دے رہا، سکیورٹی کے حوالے سے دی جانے والی امداد بھی بالکل معمولی تھی۔ انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے، ہمارے 6500 جوانوں نے جان قربان کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی پناہ گاہ نہیں ایسا ہے تو جگہ بتائیں، ایکشن لیں گے، گزشتہ سال 29 خود کش بمبار افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے اور حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نا اہل کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا تھا، کسی اور کا اس میں عمل دخل نہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top