Home / Latest News / وزارت مذہبی امور نے آج ہونے والی حج قرعہ اندازی مؤخر کر دی
وزارت مذہبی امور نے آج ہونے والی حج قرعہ اندازی مؤخر کر دی

وزارت مذہبی امور نے آج ہونے والی حج قرعہ اندازی مؤخر کر دی

وزارت مذہبی امور نے آج ہونے والی حج قرعہ اندازی منسوخ کر دی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں حج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آج ہونے والی حج قرعہ اندازی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد حج قرعہ اندازی منسوخ کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top