Latest News
Home / Latest News / پی آئی اے طیاروں کا سیفٹی انڈیکس خطرناک حد سے تجاوز،پروازوں پر پابندی کا خدشہ
پی آئی اے طیاروں کا سیفٹی انڈیکس خطرناک حد سے تجاوز،پروازوں پر پابندی کا خدشہ

پی آئی اے طیاروں کا سیفٹی انڈیکس خطرناک حد سے تجاوز،پروازوں پر پابندی کا خدشہ

پی آئی اے کے طیاروں کا سیفٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق سافا ریٹنگ میں مسلسل اضافہ سے یورپ اور مشرق وسطیٰ جانیوالی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ پی آئی اے کا سافا انڈیکس خطرناک حد 2.31 تک تجاوز کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے یورپ جانے والے بوئنگ 777 طیاروں، مشرق وسطیٰ جانیوالے طیارے ایئر بس 320 کی مینٹیننس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، سافا کے ریمپ انسپیکشن نے متعدد بار پی آئی اے کے طیاروں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے پی آئی اے سافا انڈیکس کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پی آئی اے کا سافا انڈیکس 2.1 تک جا پہنچا ہے، اوسلو میں پی آئی اے کے طیارے کی رپورٹ بہتر آئی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top