Home / Latest News / پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 189 رنز سکور کئے ۔ ماکوٹو 60 ، جے نیمنڈ 36، جے ڈو پلیسی 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 ، ارشد اقبال اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ علی زریاب آصف 74 رنز ناٹ آئوٹ بنا کر نمایاں رہے ، ان کے علاوہ روحیل نذیر نے 23 ، سعد خان نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جے نیمنڈ نے 2 ، کوٹزی ، منیاکا ،رولفس اور مولیفی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، علی زریاب کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top