Home / Latest News / شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا
شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا

شادی سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر نوجوان نے 18 سالہ مہوش کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔فیصل آباد چک جھمرہ کے علاقہ اسلام پورہ میں قتل کی افسوسناک واردات رونما ہوئی، 18 سالہ مہوش جو مدرسہ کی طالبہ تھی کو شادی سے انکار پر قتل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم عمیر لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اکثر لڑکی کو تنگ کرتا تھا۔ مہوش کے والدین کی جانب سے شادی کے انکار پر ملزم عمیر نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکی زد میں آکر مہوش موت کی وادی میں چلیگئی ملزم موقعہ سے فرار ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top