Home / Latest News / شیخ رشید نے استعفیٰ کے معاملے پر موقف بدل دیا
شیخ رشید نے استعفیٰ کے معاملے پر موقف بدل دیا

شیخ رشید نے استعفیٰ کے معاملے پر موقف بدل دیا

شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ استعفیٰ دینے کیلئے تیار تھے لیکن انھیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے روک دیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے انھیں استعفیٰ دینے سے سات آٹھ روز رکنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ مجھے بھی معلوم ہے کہ جنوری کے بعد استعفے سے ضمنی الیکشن نہیں ہونگے۔

خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 17 جنوری کو لاہور میں منعقدہ عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کے دوران قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ انہوں نے عمران خان سے بھی استعفیٰ دینے کا کہتے ہوئے کہا تھا کہ آپ بھی استعفیٰ دو، باہر آؤ، لاٹھیاں اٹھاؤ اور جاتی امراء کی اینٹ سےاینٹ بجا دو کیونکہ یہ تقریروں سے نہیں جاتے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top