Latest News
Home / International / افغانستان کی حکومت چاہتی ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان پر دباؤ بڑھائیں
افغانستان کی حکومت چاہتی ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان پر دباؤ بڑھائیں

افغانستان کی حکومت چاہتی ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان پر دباؤ بڑھائیں

نکی ہیلی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 14 رکنی وفد کے ساتھ کابل میں افغان اعلیٰ حکام سے مذاکرات میں شامل تھیں جہاں حکومت دہائیوں سے جاری شورش کے خاتمے کے لیے طالبان سے امن مذاکرات کی تیاری کررہی ہے۔اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں کابل کے دورے کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ مطمئن ہیں کہ طالبان مذاکرات کے لیے ٹیبل پر آئیں گے’۔امریکی سفیر نے کہا کہ ‘انھوں نے اتفاق رائے کے لیے ہمیں کہا ہے کہ ٹیبل پر آنے اور اپنے رویے کو تبدیل کرنے کے لیے پاکستان پر مزید دباؤ ڈالیں’۔ان کا کہنا کہ افغان حکومت استحکام کی جانب کامیابی سے گامزن ہے اور ان اقدامات کو جاری رکھنے کے لیے جب دس قدم آگے بڑھاتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ وہ پیچھے چلے جاتے ہیں اور جب تک وہ پاکستان میں دہشت گردی کو تحفظ دیتے ہیں تو افغان خود کو مسلسل غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top