Latest News
Home / Latest News / کراچی: لواحقین کا احتجاج رنگ لے آیا، لاپتہ ہونیوالا بچہ گھر پہنچ گیا
کراچی: لواحقین کا احتجاج رنگ لے آیا، لاپتہ ہونیوالا بچہ گھر پہنچ گیا

کراچی: لواحقین کا احتجاج رنگ لے آیا، لاپتہ ہونیوالا بچہ گھر پہنچ گیا

کراچی کے علاقے برنس روڈ پر دس سالہ عثمان گزشتہ روز مدرسے گیا اور پھر واپس نہ لوٹا۔ کئی گھنٹوں تک رابطہ نہ ہوا تو اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پراسرار طور پر گمشدہ ہونے والا بچہ آج الالصبح گھر آگیا۔اہل خانہ کے مطابق عثمان کو نامعلوم شخص گھر کے قریب چھوڑ کر گیا جو کسی سے ملاقات کئے بغیر چلا گیا، بچے پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بچے کی گمشدگی کے خلاف احتجاج کیا، برنس روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کے لئے بند کر دی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایم کیو ایم کے رہنما کامران ٹیسوری اور پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان برنس روڈ پہنچے۔ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے معاملے پر نوٹس لیا۔ اہل خانہ نے اعلی حکام سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top