Home / Latest News / قومی پلیئرز کی ڈونیڈن میں پریکٹس، شاہینوں کے پاس کل آخری موقع
قومی پلیئرز کی ڈونیڈن میں پریکٹس، شاہینوں کے پاس کل آخری موقع

قومی پلیئرز کی ڈونیڈن میں پریکٹس، شاہینوں کے پاس کل آخری موقع

پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے سرفراز الیون کیلئے فائنل بن گیا، ہارنے کی صورت میں سیریز سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ قومی پلیئرز نے ڈونیڈن کے میدان میں خوب پریکٹس کی، آل راؤنڈر شاداب خان نے کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے اور اہم میچ کیلئے شاہینوں نے تیاریاں تیز کر دی، اہم میچ میں کامیابی کیلئے گرین شرٹس نے ڈونیڈن میں خوب پسینہ بہایا، تمام شعبوں میں بھرپور ٹریننگ کی۔ آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم بولنگ سمیت تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی اور تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل تین بجے شیڈول ہے، کیویز کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top