Home / Latest News / کراچی: ابراہیم حیدری کے اسکول میں 5 سالہ بچی کو مبینہ اغوا کی کوشش نا کام
کراچی: ابراہیم حیدری کے اسکول میں 5 سالہ بچی کو مبینہ اغوا کی کوشش نا کام

کراچی: ابراہیم حیدری کے اسکول میں 5 سالہ بچی کو مبینہ اغوا کی کوشش نا کام

ابراہیم حیدری کے اسکول میں 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اہل علاقہ نے اسکول چوکیدار کو پکڑ لیا۔ علاقہ مکینوں نے اسکول کا گھیراؤ کر لیا، مشتعل افراد اسکول کے اندر گھس گئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ کل اسکول کے چوکیدار عیدونے بدتمیزی کی تھی، بچی نے گھر جاکر والدین سے شکایت کی تھی۔ انہوں نے کہا بچی کے والدین نےآج صبح آکر اسکول میں چوکیدار کو مارنا شروع کر دیا مگر والدین نے کل واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی تھی، پولیس نے ملزم عیدو کو تحویل میں لے لیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top