Home / Latest News / کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فا ئرنگ ، ایک شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فا ئرنگ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فا ئرنگ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی پر فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ عزیز آباد میں شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ڈیفنس فیز 8 میں لینڈ کروزر میں سوار افراد پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص عمران بخش جاں بحق ہو گیا، اس کا تعلق بلوچستان کے علاقے چاغی سے تھا۔

دوسری طرف پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی لی گئی اور 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن، کٹی پہاڑی پر پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 33 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر عزیز آباد میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو لعل اور سلیم شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ مشتعل عوام نے ملزموں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top