Home / International / ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ جمعہ کوہوگا، دماغی معائنہ شامل نہیں
ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ جمعہ کوہوگا، دماغی معائنہ شامل نہیں

ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ جمعہ کوہوگا، دماغی معائنہ شامل نہیں

وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکرٹری ہوگن گڈلے کے مطابق ٹرمپ کے طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق پروپیگنڈہ کیا گیا جب کہ صدرذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ہوگا۔دوسری جانب امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں ایک فٹ بال میچ سے پہلے قومی ترانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکہ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا صدر ٹرمپ کو امریکہ کا قومی ترانہ یاد بھی ہے یا نہیں۔ اس میچ میں ٹرمپ قومی ترانہ بجائے جانے کے وقت کھڑے ہوئے اور قومی ترانے کے الفاظ پر ہونٹ بھی ہلاتے رہے جبکہ ان کے ناقدین نے کہا کہ ترانے کی ویڈیو سے صاف نظر آ رہا تھا کہ انھیں پورا ترانہ یاد نہیں ہے ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top