Home / Latest News / سلیم شہزاد کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان
سلیم شہزاد کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

سلیم شہزاد کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے سلیم شہزاد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ سلیم شہزاد کی عمران خان سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ سلیم شہزاد حال ہی میں وطن واپس لوٹے ہیں، ان کا شمار ایم کیو ایم کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔

90کی دہائی ایم کیو ایم کی سیاست کے لیے کڑے امتحان لے کر آئی اور 1992 میں ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی اداروں کا آپریشن شروع ہوا تو کئی رہنماؤں کی طرح سلیم شہزاد بھی ملک چھوڑ گئے۔ سلیم شہزاد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کے ساتھ ساتھ لندن آفس میں بھی ذمہ داریاں نبھاتے رہے، جب کہ 2010 میں بانی ایم کیو ایم سے اختلافات کے بعد سلیم شہزاد نے گوشہ نشینی اختیار کرلی۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نے 22 اگست کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے حمایتی کے طور پر سامنے آئے تھے، مگر پاکستان آمد کے موقع پر انھیں خوش آمدید نہیں کہا گیا، جس کے بعد گذشہ سال دسمبر میں انھوں نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے اورنگی ٹاؤن میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، مگر یہ جلسہ ملتوی ہوگیا۔ اب انھوں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس کے بعد ان کی پی ٹی آئی شمولیت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

سلیم شہزاد نے مارچ 2014 میں اپنی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا تھا کہ ایم کیو ایم میں متعدد ایسے عناصر موجود ہیں جو کراچی میں بھتہ خوری، قتلِ عام اور اسمگلنگ جیسے واقعات میں ملوث ہیں۔

سلیم شہزاد کے اس بیان کے بعد ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی، بعد ازاں انہوں نے 15 اکتوبر 2015 کو ایک بیان بھی جاری کیا تھا کہ وہ سیاست چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top